سندھ: بارش سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ

سندھ میں بارشوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے صدرمملکت عارف علوی...
شائع 12 ستمبر 2020 09:43pm

سندھ میں بارشوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے صدرمملکت عارف علوی میرپور خاص پہنچ گئے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر کے ہمراہ فضائی معائنہ کیا۔

پھرسیلاب متاثرین سے ان کے عارضی قائم کردہ خیموں میں ملاقات کی۔

تقریب سے خطاب میں صدر عارف علوی نے کہا۔ بارش اور سیلاب سے اندرون سندھ بہت نقصان ہوا۔ وزیراعظم کو کراچی سمیت پورے سندھ کی فکر ہے، سندھ کا کوئی حصہ لاوارث نہیں رہ سکتا۔ وفاقی اور سندھ حکومت کے تعاون سے ہی بہتری آئے گی۔

دوسری جانب سیلاب متاثرین کیلئے سندھ حکومت نے وفاق سے مدد کا مطالبہ کردیا۔ پی پی چیئرمین بلاول نے کہا کہ وہ اپناحق لینا جانتے ہیں،پیپلزپارٹی کواحتجاج کا طریقہ آتا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ صدرکوبھی بتایاگیاہوگاکہ صرف راشن بانٹنےسےکچھ نہیں ہوگا۔