'وزیراعظم وسائل کی مقامی حکومتوں کو منتقلی میں گہری دلچسپی رکھتے'
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ وزیراعظم وسائل کی مقامی حکومتوں کو منتقلی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ عوامی خدمات کےشعبے میں مقامی سطح پربہتری لائی جاسکے۔
اسد عمر نے اسلام آباد میں ایک ویڈیوکانفرنس کی صدارت کی جس میں صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈزکے معاملے پرغورکیاگیا۔
پنجاب اورخیبرپختونخواکے وزرائے خزانہ نے اپنے متعلقہ صوبوں میں صوبائی مالیاتی کمیشن کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
منصوبہ بندی کمیشن کے نمائندوں نے خدمات کی بہتراندازمیں فراہمی کے لئے مقامی حکومتوں کو بااختیاربنانے کی خاطرفنڈزکی مختلف علاقوں کومنتقلی کے مختلف طریقوں کاتقابلی جائزہ پیش کیا۔
کانفرنس میں فیصلہ کیاگیاکہ مقامی حکومتوں کو بہتراندازمیں بااختیاربنانے کے معاملے پر مزید غوروخوض کیاجائے گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔