Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی رہنما طاہراقبال قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری طاہر...
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2020 08:28am

پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری طاہر اقبال قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کے علاقے غازی میں طاہر اقبال پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے طاہر اقبال کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ رات گئے اپنے گھر جا رہے تھے۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے طاہر اقبال کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقتول طاہر اقبال ہری پور کے ممبر ضلع کونسل بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات میں پیش رفت سامنے آسکے گی۔

پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستے سیل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ محمود خان کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے مرحوم کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طاہر اقبال مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div