اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا انجینئر جہاز سے گر کر زخمی

اسلام آباد ایئرپورٹ پرپی آئی اے کا انجینئر جہاز کی مرمت کے...
شائع 14 ستمبر 2020 09:50am

اسلام آباد ایئرپورٹ پرپی آئی اے کا انجینئر جہاز کی مرمت کے دوران گر کر زخمی ہوگیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائیر پورٹ پر پی آئی اے کا انجینئرزکریا قریشی جہاز سے گرکرشدید زخمی ہوگیا،انجینئرجہاز کی مرمت کرتے ہوئے جہاز سےگرا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اےکا انجینئر زکریا قریشی پارکنگ نمبر 19 پر جہاز کی مرمت کر رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے فوری بعد زخمی انجینئر کو ٹراما سینٹر لایا گیا جس کے بعد اسے وہاں سے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق انجینئر زکریا قریشی کی حالت تسلی بخش نہیں ہے اسے اندرونی چوٹیں آئی ہیں۔