Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا کیسزکی تعداد 302,020 ہوگئی، 6,383افرادجاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2020 10:53am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد302,020ہوگئی جبکہ6,383افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 539نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ02ہزار 020ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 13ستمبر بروز اتوارکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید335نئے مریض سامنے آئے جبکہ2ہلاکتیں ہوئیں۔

بلوچستان میں 112،پنجاب میں81،خیبرپختونخوا میں 50،اسلام آباد میں 40،گلگت بلتستان میں 31اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 21کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے گلگت بلتستان میں 2افرادکی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ32ہزار084 ہوگئی جبکہ پنجاب میں97ہزار760افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں36ہزار992،اسلام آباد میں15ہزار941،بلوچستان میں13ہزار595 ،گلگت بلتستان میں3227اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2421کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید04مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6383ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2445افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2217،خیبرپختونخوا میں 1257،اسلام آباد میں178،بلوچستان میں145اور گلگت بلتستان میں 76اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث65 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ05ہزار831 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے551 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے377افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 89ہزار806مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران28ہزار823کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے539افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 29لاکھ68ہزار613افراد کے ٹیسٹ کے3 جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے 735 اسپتالوں میں 1ہزار11مریض زیرعلاج ہے جبکہ 98 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div