Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

نواز شریف کی بیرون ملک علاج کی تفصیلی رپورٹ وزارت قانون کو موصول

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک علاج کی تفصیلی...
شائع 14 ستمبر 2020 02:20pm

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک علاج کی تفصیلی رپورٹ وزارت قانون کو موصول ہوگئی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی بیرون ملک علاج کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ وزارت قانون کو موصول ہوگئی، پنجاب حکومت نے رپورٹ وزارت قانون میں جمع کرائی۔

رپورٹ کے مطابق،18جنوری کو نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس کیلئے خط لکھا گیا، ڈاکٹر عدنان نے بھی نواز شریف کی لیبارٹری اور طلب کردہ رپورٹس پیش نہ کیں۔

رپورٹ کے مطابق25فروری کو معاملہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا گیا، پنجاب کابینہ نے کہ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا، صوبائی کابینہ کے فیصلے کی کاپی نواز شریف کو بھی بھیج دی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div