Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

موٹروےزیادتی کیس:ملزم شفقت نے اعتراف جرم کرلیا،ڈی این اےمیچ کرگیا

لاہور:گجرپورہ موٹر وے زیادتی کیس میں پولیس کو اہم کامیابی مل...
شائع 14 ستمبر 2020 02:54pm

لاہور:گجرپورہ موٹر وے زیادتی کیس میں پولیس کو اہم کامیابی مل گئی، مرکزی ملزم عابد علی کے ساتھی شفقت نے ریپ کیس میں ملوث ہونے کا اعتراف جرم کرلیا، ملزم شفقت کا ڈی این اے ڈیٹا بینک میں موجود ڈیٹا سے میچ کرگیا ، شفقت کو وقار الحسن کی نشان دہی پر حراست میں لیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وقارالحسن تفتیش میں بے گناہ ثابت ہوگیا تاہم 6روز گزرنے کے باوجود بھی پولیس ابھی تک اصل ملزم عابد تک پہنچنے میں ناکام ہے۔

گجر پورہ ریپ کیس میں اہم گرفتاریاں جاری ہیں،مرکزی ملزم عابد علی کے 2ساتھی عباس اور اورشفقت پولیس کے ہتھےچڑھ گئےتاہم عابد ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہ آسکا۔

ملزم شفقت کو دیپالپور سے ملزم وقار الحسن کی نشان دہی پر گرفتار کیا گیا،ملزم عباس نے شیخوپورہ میں خود کو پولیس کے حوالے کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شفقت کو لاہور منتقل کیا جارہا ہے، ملزم کا ڈی این اے بھی کرایا جائے گا،ملزم شفقت کاکرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔

مشتبہ ملزم وقار الحسن نے بھی گزشتہ روز گرفتاری دی تھی،وقار الحسن کے 4بھائی پہلے سے گرفتار ہیں ،پولیس نے وقار کے دو سالوں کو بھی گرفتار کررکھا ہے۔

پولیس گجرپورہ ریپ کیس حل کرنے کیلیے کوشاں ہے لیکن ابھی تک مرکزی ملزم عابد کا کچھ پتا نہیں چل رہا ہے کہ اسے زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div