Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

موٹروے زیادتی کیس، ملزم عابد علی تاحال گرفتار نہ ہوسکا

موٹروے پر خاتون زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد علی کہاں گیا، زمین...
شائع 14 ستمبر 2020 07:35pm

موٹروے پر خاتون زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد علی کہاں گیا، زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا ۔ پانچ روز ہوگئے ۔

پنجاب پولیس، سی آئی ڈی، اسپیشل برانچ نے چپہ چپہ چھان مارا ۔ لیکن نہ ملزم ملا اور نہ ہی اسکی بیوی ۔

بہاولنگر سے شفقت کی گرفتاری کے بعد پولیس نے مزید مقامات پر چھاپے مارے ہیں ۔

اس سے قبل گجرپورہ موٹر وے زیادتی کیس کے اہم ملزم عباس نے گرفتاری دے دی، عباس پر مرکزی ملزم عابد کے ساتھ کیس میں ملوث ہونے کا الزام ہے ،عباس کے 2بھائیوں کو پولیس نے صبح حراست میں لیا تھا، جس کے بعد عباس نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا، کیس میں ایک اور ملزم شفقت کا نام بھی سامنے آیا ہے

گجر پورہ میں لاہور سیالکوٹ موٹروے پرخاتون سےزیادتی کےکیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،وقارالحسن کے بعد ان کے برادرنسبتی عباس نےبھی گرفتاری دے دی۔ عباس کے اہل خانہ کا کہناہے کہ عباس نےاپنی رہائش گاہ پر پولیس کو گرفتاری دی۔

گجرپورہ ریپ کیس میں پولیس کی آنیاں جانیاں برقرارہیں،6کیس کو روزگزرنےکےباوجودبھی مرکزی ملزم عابد علی پولیس کی پہنچ سے دور ہے،ملزم عابد کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیاکسی کو کچھ پتا نہیں۔

مشتبہ ملزم وقار الحسن نے گزشتہ روز گرفتاری دی تھی جبکہ وقار الحسن کے 4بھائی پہلے سے گرفتار ہیں ،پولیس نے وقار کے 2 سالوں کو بھی گرفتار کرلیا،تمام افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

وقار کے سالوں نے نئے ملزم شفقت کی نشان دہی کردی،پولیس کا کہنا ہے کہ شفقت کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے اور شفقت کے شریک ملزم ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

مشتبہ ملزم وقار کے مطابق اس کی موبائل سم سے اس کے سالے غلام عباس کا مرکزی ملزم عابد علی سے رابطہ رہتا تھا جبکہ وقار کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ اور اس کا ملزم عاب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

آج نیوزنے ملزم عابد اور وقار کے گاؤں میں گزشتہ روز جاکر تحقیق کی تو یہ بات سامنے آئی کہ جب پولیس دھوم دھڑکے کے ساتھ عابد کوگرفتارکرنےگاؤں پہنچی تو عابداہل خانہ کے ساتھ ساتھ بآسانی فرار ہوگیا۔

وقار الحسن کےبرادرنسبتی عباس کا بیان سامنے آگیا

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے ملزم وقار الحسن کےبرادرنسبتی عباس کا بیان سامنے آگیا۔ عباس نے گرفتار ی سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ پولیس کوگرفتار ی دے رہا ہوں،میں بےقصور ہوں ،امید ہے متاثرہ خاتون کو انصاف ملے گا،امید ہے پولیس میرے ساتھ انصاف کرے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div