Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سسٹم میں بگاڑ پر بحث اب بھی نہیں ہورہی، مراد سعید

وفاقی وزیر مراد سعید شکوہ کیا ہ کہ یہ بحث نہیں ہورہی کہ سسٹم میں...
شائع 14 ستمبر 2020 07:39pm

وفاقی وزیر مراد سعید شکوہ کیا ہ کہ یہ بحث نہیں ہورہی کہ سسٹم میں بگاڑ کہاں ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ یہ بحث نہیں ہورہی کہ سسٹم میں بگاڑ کہاں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ بحث نہیں ہورہی کہ نظام کودرست کیسے کرنا ہے؟

مرادسعید کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ موٹروے پر ہوا ہی نہیں، اپوزیشن موٹروے،موٹروے کررہی ہے۔

مرادسعید کے اظہارخیال کے دوران اپوزیشن کا شورشرابہ جاری ہے۔

پہلے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ زینب واقعے پرپی ٹی آئی نےسیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے13ہزارڈی این اےٹیسٹ کیےتھے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام شعبوں کی طرح امن وامان میں بھی ناکام ہے، عوامی خدمت کےعظیم منصوبےنوازشریف دورمیں لگے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جھوٹی پریس کانفرنس اورغلط بیانی ہمارا وتیرہ نہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div