Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

موٹروے ریپ کیس، ملزم وقار کے تینوں بھائی رہا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے موٹروے ریپ کیس میں نامزد...
شائع 14 ستمبر 2020 09:50pm

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے موٹروے ریپ کیس میں نامزد ملزم وقار بے گناہ نکلا ۔ ملزم وقار کے تینوں بھائیوں کو بھی رہا کردیا۔

پولیس نے تفتیش مکمل ہونے کے بعد وقار الحسن کے تینوں بھائیوں کو بھی رہا کردیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا دعویٰ غلط نکلا ریپ کا ملزم وقارالحسن اب تک کی تفتیش میں بے گناہ قرار دے دیا گیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ملزم کی تصویر میڈیا پر جاری کرنے کے بعد وقار نے خود گرفتاری پیش کی۔

پولیس کو بیان دیا موٹروے ریپ کیس سے کوئی تعلق نہیں ۔ میرے نام پر رجسٹرڈ سمز برادر نسبتی عباس اور سسر چلارہے ہیں۔

تفتیشی حکام کی انگلیاں عباس کی جانب اٹھیں تو اُس نے بھی خود گرفتاری دیدی۔

پولیس نے سچائی سامنے آنے کے بعد وقار کے بھائی تنویر۔ مشتاق اور فقیر حسین کو تفتیش مکمل کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div