Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

موٹروے زیادتی کیس، شفقت کا ڈی این اے میچ، آئی جی کی تصدیق

آئی جی پنجاب انعام غنی بٹ کہتے ہیں موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس...
شائع 14 ستمبر 2020 11:45pm

آئی جی پنجاب انعام غنی بٹ کہتے ہیں موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس کے ملزم شفقت علی کا ڈی این اے جائے وقوعہ سے حاصل شدہ ڈی این اے سے مطابقت رکھتا ہے، آئی جی نے ٹوئٹ کر کے اسکی تصدیق کی۔

اپنے ٹوئٹ میں آئی جی پنجاب نے ٹوئٹ کی کہ شفقت کاڈی این اےجائےوقوعہ سےحاصل شواہدسےمیچ کرگیا۔

آئی جی کا کہنا ہے کہ عابد علی کو بھی جلد گرفتار کرلیں گے، اس کو جلد قانون کے کٹہرے میں پیش کردیا جائے گا۔ موٹروے پر خاتون زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد علی کہاں گیا، زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا ۔ پانچ روز ہوگئے ۔

پنجاب پولیس، سی آئی ڈی، اسپیشل برانچ نے چپہ چپہ چھان مارا ۔ لیکن نہ ملزم ملا اور نہ ہی اسکی بیوی ۔

بہاولنگر سے شفقت کی گرفتاری کے بعد پولیس نے مزید مقامات پر چھاپے مارے ہیں ۔

اس سے قبل گجرپورہ موٹر وے زیادتی کیس کے اہم ملزم عباس نے گرفتاری دے دی، عباس پر مرکزی ملزم عابد کے ساتھ کیس میں ملوث ہونے کا الزام ہے ،عباس کے 2بھائیوں کو پولیس نے صبح حراست میں لیا تھا، جس کے بعد عباس نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا، کیس میں ایک اور ملزم شفقت کا نام بھی سامنے آیا ہے

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div