Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کورونا وباء خوفناک تھی، شکر ہے آج بچے درسگاہوں میں واپس پہنچے،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا...
شائع 15 ستمبر 2020 10:51am

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کورونا وباء خوفناک تھی،اللہ کا شکر ہے آج بچے درسگاہوں میں واپس پہنچے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نےطلبہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ ا‏سکول کا پہلا دن آنے میں مہینے لگ گئے،بہت وقت ضائع ہوا اب دل لگا کر پڑھنا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وباء ہی ایسی خوفناک تھی،اللہ کا شکر ہے کہ آج ہمارے بچے درسگاہوں میں واپس پہنچے، تعلیم کے وزراء اور ارباب اختیار کا شکریہ کہ احتیاط اور تدابیرکو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تمام فیصلے کئے گئے۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ خدا سب کے بچوں کو لمبی عمر اور قسمت دے! آمین۔

معاون خصوصی صحت کی احتیاطی تدابیرکو اپنانے کی اپیل

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے احتیاطی تدابیرکو مدنظررکھنے پرزوردیا۔

فیصل سلطان نے کہا کہ اسکول انتظامیہ، والدین اور بچوں کو مل کر ان تدابیر پر عمل کرنا ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری وجہیہ اکرم نےایف سیون ٹو میں سکول کا دورہ کیا اورکہا کچھ شکایات ہیں جنہیں جلد حل کرلیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div