Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

نوازشریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع

لاہور:سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس لاہور...
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2020 01:23pm

لاہور:سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئیں،امجد پرویز ایڈوکیٹ نے 4صفحات پر مشتمل رپورٹس ہائیکورٹ میں جمع کرائیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو بہترین علاج کیلئے لندن میں ہی قیام کا مشورہ دیا ہے،نواز شریف روٹین کی چہل قدمی اور میڈیکل تھراپی جاری رکھیں،نواز شریف کے مطابق وہ پاکستان کی جیل میں تنہا قید تھے ،انکی حالت وہاں زیادہ خراب ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف ہائی رسک کیٹیگری کے مریض ہیں اور ان کے دل کے علاج کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،نواز شریف کے دل کی شریانیں کھولنے کیلئے جلد ہی وقت مقرر کیا جائے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے پلٹے لیٹس کا علاج ان کے دل کی بند شریانیں کھولنے کے بعد کیا جائے گا،نواز شریف اس سے قبل بھی میڈیکل رپورٹس جمع کرا چکے ہیں اور وکیل کے مطابق نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن اور نوٹری پبلک سے تصدیق شدہ ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div