Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

یکطرفہ احتساب ان کو نظر آتا ہے جن کی آنکھوں پر پٹی ہے،چیئرمین نیب

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال...
شائع 15 ستمبر 2020 01:23pm

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب شفاف اوریکساں احتساب کی پالیسی پر عمل پیراہے اوریکطرفہ احتساب ان کونظرآتاہےجن کی آنکھوں پر پٹی ہے،انون نہ پڑھنے والے بھی نیب پر تنقید کرتے ہیں، کسی بے گناہ شخص کخلا ف کبھی کارروائی نہیں کی۔

نیب ہیڈ کوارٹراسلام آباد میں متاثرین کورقم کی واپسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ عوام کی شکایت کے ازالے کیلئے کوشاں ہیں،ہرماہ کی آخری جمعرات کوسائلین سےملاقاتوں کاسلسلہ شروع کیا،نیب راولپنڈی نےمحنت کی اوران کی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کرتےہیں،میں نے لوگوں کےمسائل حل کرنے کی کوشش کی،ملک میں کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ بطور چیئرمین شہنشاہ نہیں ہوں،سب کی عزت و نفس کا خیال رکھا جائے،مضاربہ کیس میں رقوم کی واپسی کاسلسلہ جاری ہے،جس کیخلاف مقدمے بنےاس کی کوئی بنیاد ضرور ہوتی ہے،کہاتھاکہ نیب فیس کو نہیں بلکہ کیس کو دیکھے گا۔

جسٹس (ر)جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب شفاف اوریکساں احتساب کی پالیسی پر عمل پیراہے،نیب کی کامیابوں کا سہرا تمام عملے کوجاتا ہے ،ہر کیس کا تمام پہلوؤں سےجائزہ لے کر میرٹ پر فیصلہ کرتےہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کوکسی قسم کا استثنیٰ حاصل نہیں ، یکطرفہ احتساب ان لوگوں کونظرآتا ہےجن کی آنکھوں پر صرف پٹی ہے،بےگناہ کیخلاف کیس یا ریفرنس نہیں بنایا جاتا لیکن جن کا معتصبانہ رویہ ہے انہیں ہی یکطرفہ احتساب نظرآتا ہے ان کی آنکھوں پرپٹیاں ہیں ۔

اپنے خطاب میں چیئرمین نیب جاوید اقبال نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کےفیصلوں سےہماری رہنمائی ہوئی ہے،بڑے سیاستدان مناظرےکاچیلنج کرتے ہیں ،چند دن پہلےایک سیاستدان نےنیب کو مناظرےکا چیلنج کیا،انہوں نےکہا نیب تواپنی ناک سےایک مکھی بھی نہیں اڑاسکتا،نیب نےکبھی ناک پر مکھی بیٹھنے کی اجازت ہی نہیں دی۔

چیئرمین نیب نے کہاکہ جائز اور غلط تنقید پر ان کا مشکور ہوں،کم ازکم یاد تو رکھا،اپنے منہ میاں مٹھو بننا اچھی بات نہیں،کبھی کسی بےگناہ شخص کیخلاف کارروائی نہیں کی،جن لوگوں نے نیب کے قوانین نہیں پڑھے وہ بھی تنقید کرتے ہیں ، زیادہ کرپشن ہوگی توزیادہ کیس ہوں گے ، کیسزکا جلد ازجلد فیصلہ ہوگا تودودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوگا۔

ایف اے ٹی ایف سے متعلق جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہاکہ دھیلے کی نہیں کروڑوں اوراربوں کی کرپشن ہوئی اسی منی لانڈرنگ اور کرپشن کے باعث پاکستان گرے لسٹ میں گیا ، جہاں سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے مزید کہا کہ 1200 ارب روپے کےریفرنس کے معاملات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div