Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'نئے پاکستان کا ویژن لوگوں کو غربت سے نجات دلانا ہے'

وزیراعظم عمران خان نے منگل کے روز لاہور میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔
شائع 15 ستمبر 2020 09:01pm

وزیراعظم عمران خان نے منگل کے روز لاہور میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت یہ شہر جدید سہولتوں سے آراستہ ہوگا۔

انہوں نے کہا شہر میں 60 لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک اور بیرون ملک سے لوگ اس بڑے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔

انہوں نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کو شروع کرنے میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نیوسٹی منصوبے میں بنیادی ڈھانچہ فراہم کریگی جبکہ باقی شہر کی تعمیر سرمایہ کاری سے کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ اس شہر میں انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی اور تعلیم کے علیحدہ مراکز ہوںگے۔

عمران خان نے کہا کہ سٹی میں نادار لوگوں کےلئے سستی رہائش گاہیں بھی ہوںگی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کم شرح منافع پر قرضے بھی دے رہی ہے تاکہ تنخواہ دار طبقہ، محنت کش اور کم آمدنی والے گروپس اپنے لئے ذاتی مکان حاصل کرسکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نئے پاکستان کا ویژن لوگوں کو غربت سے نجات دلانا ہے۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div