Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

نیب نے چوہدری برادران کیخلاف 20سال پرانی انکوائری بند کردی

لاہور:قومی احتساب بیورو (نیب)نے چوہدری شجاعت حسین اور ...
اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2020 02:26pm

لاہور:قومی احتساب بیورو (نیب)نے چوہدری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کیخلاف 20سال پرانی انکوائری بند کردی۔نیب نے انکوائری بند کرنے کیلئے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی ۔

چوہدری شجاعت اور پرویزالٰہی کو نیب کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا،نیب نے چوہدری برادری کیخلاف 20سال پرانی بینک نادہندگی کی انکوائری بند کردی۔

چوہدری برادران کیخلاف بینک نادہندگی انکوائری بند کرنے کیلئے نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرادی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوہدری برادران پر جو قرضہ حاصل کرنے کیلئے الزام تھا وہ ان پر لاگو نہیں ہوتا،چوہدری برادران کیخلاف 12 اپریل 2000 میں انوسٹی گیشن شروع کی گئی۔

چوہدری شجاعت کیخلاف دوران وفاقی وزیر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے جبکہ چوہدری پرویز الہی پر بطور اسپیکر اسمبلی آمدن سے زائد اثاثہ جات سمیت دیگر الزامات ہیں،ناکافی شواہد کی بنا ءپر چوہدری برادران کیخلاف انکوائری بند کردی ہے۔

رپورٹ میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزاروں نے جو درخواست دائر کی اسے مسترد کیا جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div