Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

آئی بی اے سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز منظر عام پر

تعلیمی ادارے کھل تو گئے لیکن ساتھ ہی کورونا کیسز بھی سامنے آنے...
شائع 17 ستمبر 2020 07:53pm

تعلیمی ادارے کھل تو گئے لیکن ساتھ ہی کورونا کیسز بھی سامنے آنے لگے، کراچی یونیورسٹی کے آئی بی اے کیمپس سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز سامنے آ گئے۔

آئی بی اے میں کورونا سے متاثرہ طالبعلم اسلام آباد سے آیا تھا۔ جسے ہاسٹل میں ہی آئسولیٹ کردیا گیا۔ سیہون اورمٹیاری کالجز میں بھی سولہ اساتذہ میں کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

تعلیمی ادارے کھل تو گئے لیکن ساتھ ہی کورونا کیسز بھی سامنے آنے لگے۔

کراچی یونیورسٹی کے آئی بی اے کیپمس کے طلبہ میں کورونا کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد یونیورسٹی کو بند کردیا گیا۔

کراچی کے آئی بی اے کیمپس میں کورونا سے متاثرہ طالبعلم اسلام آباد سے کراچی یونیورسٹی آیا تھا جسے ہاسٹل میں آئسولیٹ کردیا گیا۔

سندھ کے سرکاری کالجز میں نہ صرف طلبہ بلکہ اساتذہ میں کورونا کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

سیہون کے سرکاری کالج میں آٹھ اساتذہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ دوسری جانب مٹیاری میں بھی آٹھ اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ کالج پرنسپل نے ڈائریکٹر حیدرآباد ریجن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سولہ اساتذہ میں کورونا کی تصدیق کے بعد انہیں گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div