Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے، اس قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم...
شائع 17 ستمبر 2020 08:30pm

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو یہ ان کا قانونی حق ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں یتیم بچے کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سینیٹ میں اراکین کم ہونے کی وجہ سے قانون سازی میں مشکلات ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ آٹے کے معاملے پر بات ہوئی ہے، جلد یہ مسئلہ حل ہوجائے گا جبکہ چینی کے معاملے پر بات چیت چل رہی ہے۔ پہلی دفعہ خیبرپختونخوا کو وفاق میں بڑاحصہ ملا ہے۔

اسدقیصر کا کہنا تھا کہ سی پیک میں خیبر پختونخوا کے حصے کیلئے متحرک ہیں، افغانستان کو سی پیک میں روڈ کے ذریعے شامل کرنا ہے۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے اینٹی منی لانڈرنگ بل کی منظور پر حکومت اور اسپیکر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حکومت پر برس پڑے ۔

وہ کہتے ہیں پارلیمان کو بے اختیار کرکے قانون منظور کرایا گیا ۔ اسپیکر نے دوبارہ ووٹنگ کے حق کو تسلیم نہیں کیا ۔

بلاول بھٹو نے تنقید کرتے ہوئےکہا کہ ہمارا ووٹ نہیں گنا گیا ۔ ہماری آواز نہیں سنی گئی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ میں بولنے کی اجازت تھی لیکن یہاں وہ بھی نہیں ہے ۔ ہم نے بہت قربانیاں دیں اب خون کا حساب چاہتے ہیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div