Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

مسئلہ کشمیر طاقت کے استعمال سےحل نہیں ہوگا، وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ بھارت گزشتہ...
شائع 18 ستمبر 2020 11:57am

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ بھارت گزشتہ 7دہائیوں سےنہتے کشمیریوں پرطاقت کا استعمال کررہا ہے،مسئلہ کشمیر طاقت کےاستعمال سے حل نہیں ہوگا،کشمیر میں بھارتی حکمت عملی ناکام ہوچکی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر طاقت کا استعمال گزشتہ 7دہائیوں سے کر رہا ہے، 5اگست 2019 کے بعد کشمیریوں پر جو مظالم ڈھائے گئے اس کی مثال نہیں ملتی، بھارت وقتی طور پر آواز دبانے میں کامیاب تو ہو سکتا ہے مگر کشمیریوں پرطاقت کےاستعمال سےیہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ کشمیر میں بھارتی حکمت عملی ناکام ہوچکی ہے،بھارتی اقدامات کی وجہ سے کشمیریوں میں اشتعال پایاجاتاہے ،کشمیرمیں انسانی حقوق کو بیدردی سے پامال کیا جا رہا ہے،آج مقبوضہ کشمیرمیں آزادکشمیرکاپرچم لہرایاجارہا ہے،کشمیر میں پاکستان زندہ باد کےنعرےلگتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر پربات کریں گے، مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ نےکیسےنظراندازکیااس پربات ہوگی،اقوام متحدہ نے جہاں بہت سی کامیابیاں سمیٹی ہیں وہاں فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ طبی ماہرین بار بار اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ موسم سرما میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے، ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہنا ہوگا۔

شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ ریکوڈک کے معاملے میں کامیابی پرسب کو مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان کو وقتی طور پر ایک بہت بڑا ریلیف ملا ہے،سعودی عرب کےساتھ ہمارےبہت گہرےتاریخی تعلقات ہیں ،جبکہ چین ہمارا دوست ہے جس نے مشکل وقت میں ہمیشہ ہمارا ساتھ دیاہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div