Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

شوگر مافیا طاقتور ہونے کا اعتراف

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر اعجاز شاہ ریٹائرڈ کہتے ہیں منی...
شائع 18 ستمبر 2020 08:15pm

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر اعجاز شاہ ریٹائرڈ کہتے ہیں منی لانڈرنگ پر قانون سازی بہت پہلے ہوجانی چاہئے تھی، عاصم سلیم باجوہ کو جانتا ہوں، انکی کوئی فیکٹری نہیں، شوگر مافیا طاقتور ہے، اس کیخلاف ایکشن لیں تو ری ایکشن آتا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں اہل لوگ نہیں۔

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نے منی لانڈرنگ کا قانون ملک کیلئے بنایا، پی ٹی آئی کیلئے نہیں،یہ قانون سازی بہت پہلے ہو جانی چاہئے تھی۔

سی پیک چیئرمین عاصم سلیم باجوہ بارے پوچھے گئے سوال پر بریگیڈئر اعجاز شاہ نے کہا کہ انہیں ذاتی طور پر جانتا ہوں، میں نے تو انکی کوئی فیکٹریاں نہیں دیکھیں۔ احتساب سب کا ہونا چاہئے تاہم شوگر مافیا طاقتور ہے۔

ایف آئی اے کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم ونگ میں کوالیفائڈ لوگ نہیں، تاہم اسے بند نہیں بلکہ اسکی استعداد کار کو بڑھایا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div