Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے لگے۔ چونتیس...
شائع 19 ستمبر 2020 12:26pm

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے لگے۔ چونتیس طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ موذی وائرس کی تصدیق کے بعد دو اسکول سیل کردیئے گئے ہیں، جبکہ ایس او پی کی پابندی نہ کرنے پر چار پرنسپلز کو معطل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب بچوں کے والدین بھی خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ طلبا کا پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا مرض کے پھیلاؤ کا سبب ہے۔

ساڑھے سات سے ایک بجے تک سکولوں میں بیٹھے طلبہ کی پڑھائی جاری ہے، اساتذہ کیسز بڑھنے کی وجہ بچوں کا پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر اور زائد تعلیمی اوقات کار کو قرار دیتے ہیں۔

طلبہ اور اساتذہ میں وائرس رپورٹ ہونے پر ننکانہ صاحب میں دو سکول سیل کردئیے گئے، لاہور میں چار پرنسپل ایس او پی پر عملدرآمد نہ کرنے پر معطل کئے گئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div