Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ملک بھرمیں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

اسلام آباد:ملک بھرمیں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا،مہم...
شائع 21 ستمبر 2020 10:05am

اسلام آباد:ملک بھرمیں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا،مہم میں رہ جانے والے بچوں کومزید 2روزہ مہم میں ویکسین پلائی جائے گی،مہم میں 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن ہو گی ،انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہو گا۔

مستقبل کے نونہالوں کوپولیو سےمحفوظ بنانے کا عزم لئے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔

سندھ میں 5روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے،انسدادپولیوٹیمیں 92لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلارہی ہیں،رضاکاروں کی سیکیورٹی کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔

پنجاب میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کےدوران1کروڑ99لاکھ سےزائدبچوں کو ویکسین پلانےکاہدف مقررہے۔

مہم کیلئے 40ہزارپولیوٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی،ٹیمیں کوروناایس اوپیز کاخاص خیال رکھ رہی ہیں۔

خیبرپختونخوامیں 6ماہ بعد 5روزہ انسداد پولیومہم شروع ہوگئی،مہم کے دوران 67لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطریں پلائے جائیں گے۔

بلوچستان کے 33اضلاع میں چار روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے،10 ہزار 585ٹیمیں24 لاکھ سے زائد بچوں کوویکسین پلائیں گی۔

اسلام آباد میں 3لاکھ،گلگت بلتستان میں 2لاکھ 39ہزار اور آزاد کشمیر میں 6 لاکھ 69 ہزارسے زائد بچوں کوقطرے پلائے جائیں گے، انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہو گا ۔

خیبرپختونخوامیں آج سے 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پشاور:خیبرپختونخوامیں آج سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ،مہم کے دوران 65لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطریں پلائے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا کے ایمرجنسی آپریشن سینٹرکےمطابق کوروناکے باعث 13 مارچ کو انسداد پولیو مہم معطل کی گئی تھی اور اب 6 ماہ کے تعطل کے بعد صوبے بھر میں بیک وقت شروع ہونے والی یہ پہلی پولیو مہم ہے۔

مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 65 لاکھ 40 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے پولیو ورکرز کی 28 ہزار 528 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

ٹیموں میں 25 ہزار410 موبائل،1 ہزار 864 فکسڈ،1ہزار 91 ٹرانزٹ اور 163 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثر نگرانی کے لئے 6 ہزار 956 ایریا انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔

مہم کے دوران کورونا سے تحفظ کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div