Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

وفاق کی کراچی پر توجہ نہیں، مرتضی وہاب

پی پی رہنما مرتضی وہاب نے شکوہ کیا ہے کہ صدر، گورنراورچاروفاقی...
شائع 22 ستمبر 2020 07:30pm

پی پی رہنما مرتضی وہاب نے شکوہ کیا ہے کہ صدر، گورنراورچاروفاقی وزرا کراچی سے منتخب ہوئے مگر وفاق کراچی پرتوجہ نہیں دیتا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے شکوہ کیا ہے اور کہا ۔ کراچی سترفیصد ریونیو کما کردیتا ہے مگرسندھ کو اس کے حصہ کی گیس تک نہیں ملتی۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ گیس پر پہلا حق سندھ کا ہے لیکن سندھ میں گھروں، صنعتوں کو گیس نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کی جانب سےکراچی پرکوئی توجہ نہیں دی جارہی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اعلانات نہیں بلکہ کام کی ضرورت ہے، آئین کے مطابق گیس پر سب سے پہلہ حق صوبےکاہے، مگرسندھ میں گھروں،صنعتوں اورہرجگہ گیس کابحران ہے۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری ہوگی تو لوگوں کو روزگار ملے گا، کراچی پورے ملک کو 70 فیصد کما کر دیتا ہے، مگرسندھ میں گھروں،صنعتوں اورہرجگہ گیس کابحران ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div