Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

بڑھتی فضائی آلودگی،ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی طلب

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی دارالحکومت میں کچرے کے ڈھیر اور فضائی معیار ناقص ہونے پر برہمی کا اظہارکیا۔
شائع 23 ستمبر 2020 06:34pm

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی نے بڑھتی فضائی آلودگی پرڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کو طلب کرلیا۔ فیصل مسجدمیں صفائی کی ناقص انتظامات پر حالیہ ٹھیکہ فوری منسوخ کرنے کے احکامات بھی صادر کر دیے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن کمیٹی ستارہ ایاز کی سربراہی میں ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں کچرے کے ڈھیر اور فضائی معیار ناقص ہونے پر کمیٹی نےبرہمی کا اظہارکیا۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے فضائی آلودگی پرسوالات اٹھاتے ہوئے کہاکہ ہماری فضا دہلی اور بیجنگ سے بھی آلودہ ہے۔

انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی حکام کمیٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے جس پر کمیٹی نے ڈی جی آئی پی اے کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا۔

فیصل مسجد کی ناقص صفائی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سینٹر فیصل جاوید بولے دو سال سے اس معاملے کو اٹھا رہے ہیں۔چیئرمین کمیٹی خود جا کر دیکھیں۔

کمیٹی نے فیصل مسجد کا ٹھیکہ فوری طور پر کینسل کرنے کے احکامات دیتے ہوئے آئندہ اجلاس میں تمام دستاویزات طلب کرلیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div