Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

24ممالک کے سفارتکار، دفاعی اتاشی اور نمائندوں کا ایل اوسی کا دورہ

اسلام آباد:پاکستان نے 24ممالک کے سفارتکار، دفاعی اتاشی اور...
شائع 24 ستمبر 2020 11:04am

اسلام آباد:پاکستان نے 24ممالک کے سفارتکار، دفاعی اتاشی اور نمائندوں کولائن آف کنٹرول (ایل او سی )کا دورہ کرایا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے بریفنگ دی گئی جبکہ دورے میں متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک کے سفیر،سفارتکاراوردفاعی اتاشی ایل او سی کے دورہ پر روانہ ہوئےہیں ،جن میں بین الاقوامی اداروں کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

دورہ ایل او سی میں شامل 24 ممالک کے سفراء اور دفاعی اتاشیوں کو ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

وفود میں سعودی عرب،افغانستان ، برطانیہ ، جرمنی ، فرانس ، اٹلی جنوبی افریقہ،ترکی ،یورپی یونین سمیت دیگر سفراء اور ملٹری اتاشی شامل ہیں۔

عالمی ادارہ برائے خوراک کے نمائندے بھی ایل او سی پر پہنچے ہیں، سفارتکار بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیں گے۔

دورہ میں ایل او سی سے ملحقہ آبادیوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے متاثر ہونے والوں سے ملاقات بھی کی جائے گی ، پاکستان نے ہمیشہ کسی غیر ملکی سفیر یا ادارے کو ایل او سی کے کسی علاقے میں جانے سے نہیں روکا تاہم بھارت نے غیر ملکی سفیروں،یو این مبصر مشن اور میڈیا پر ایل او سی جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔