Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بھارت نےخطے کو کشمیر کےمعاملے پر یرغمال بنارکھا ہے،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی :پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ...
شائع 24 ستمبر 2020 01:47pm

راولپنڈی :پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارت نے خطے کو کشمیر کے معاملے پر یرغمال بنا رکھا ہے،کشمیر کا ایشو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔

بھارت باز نہیں آ رہا ، ایل اوسی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، پاکستان میں تعینات 24 ممالک کے سفراء سفارتکاروں اور دفاعی اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے جورا سیکٹر کا دورہ کیا۔

بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے بھی ایل او سی کا دورہ کیا اوربھارتی ہٹ دھرمی کا جائزہ لیا، حکام نے بھارتی فوج کے شہری آبادی کونشانہ بنانے کے ثبوت سامنے رکھے اور کلسٹر بم کے ٹکڑے بھی دیکھائے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ایل او سی کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ بھارتی فوج کی خلاف ورزیاں بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں، بھارت جو جان بوجھ کرشہری آبادی کونشانہ بنا رہا ہے، بھارت کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے اس کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ رکھے گئے ناروا سلوک بھی چھپانا چاہتا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہاکہ مقبوضہ کشمیر اور ہندستان میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت ایسے اقدامات کرتا ہے،بھارت نے خطے کو کشمیر کے معاملے پر یرغمال بنا رکھا ہے ، کشمیر کا ایشو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایاکہ بھارت رواں سال اب تک2ہزار333 بارجنگ بندی کی خلاف ورزیاں کرچکا ہے، جس میں 18شہری شہید اور185 زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div