Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو شرجیل میمن کو گرفتار کرنے سے روک دیا

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو(نیب)کوسابق صوبائی ...
شائع 24 ستمبر 2020 03:08pm

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو(نیب)کوسابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کوکسی بھی خفیہ انکوائری میں گرفتار کرنے سے روک دیا ۔

سندھ ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کیخلاف نیب کی خفیہ انکوائری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے نیب کوشرجیل میمن کو کسی بھی خفیہ انکوائری میں گرفتار کرنے سے روک دیا ۔

سندھ ہائیکورٹ نے ہدایت کی ایسی کسی بھی انکوائری یا تفتیش میں شرجیل میمن کو گرفتار نہ کیا جائے جس کا ان کو پہلے سے علم نہ ہو۔

عدالت نے نیب سے شرجیل میمن کیخلاف ملک بھر میں کہیں بھی نیب کی جاری خفیہ انکوایوں یا انویسٹی گیشن سے متعلق رپورٹ 17دسمبر تک طلب کرلیں ۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا پہلے بھی حکم دیا تھا کہ شرجیل میمن کیخلاف جاری خفیہ انکوائریوں سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے، عدالتی احکامات کے باوجود نیب نے شرجیل میمن کیخلاف جاری تحقیقات سے متعلق رپورٹ پیش نہیں کی ۔

نیب پراسیکیورٹر نے عدالت کو بتایا شرجیل میمن کے خلاف دو ریفرینسز کراچی میں زیر سماعت ہیں دیگر خفیہ انکویریوں سے متعلق کورونا وبا ءکے باعث تفصیلات حاصل نہیں کرسکے، شرجیل میمن کخلارف نیب خفیہ تحقیقات کررہا ہے۔

شرجیل میمن کے وکیل کا مؤقف تھا کہ میرےمؤکل کیخلاف جاری تحقیقات سے متعلق تفصیلات طلب کیں جائیں، خدشہ ہے نیب شرجیل میمن کو خفیہ انکوائری میں گرفتار کرلے گا۔

انہوں نے عدالت سےاستدعا کی نیب کوشرجیل میمن کی کی گرفتاری سے روکا جائے ۔