Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

نیب: کروڑوں کے فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

نیب بلوچستان نے کروڑوں روپے فراڈ کےملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔...
شائع 24 ستمبر 2020 07:05pm

نیب بلوچستان نے کروڑوں روپے فراڈ کےملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ملزم بدنام زمانہ فراڈ کمپنی تھری الائنس کا کارندہ ہے۔

نیب بلوچستان نے کارروائی کی ہے،اربوں روپےکےفراڈ کیس میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم بدنام زمانہ فراڈ کمپنی تھری الائنس کا کارندہ ہے،نیب ترجمان کے مطابق مرکزی ملزم کاشف قمرکوجلدگرفتارکرلیاجائےگا۔

نیب کے مطابق کاشف قمرسمیت11ملزمان کے خلاف ریفرنس دائرہے۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو(نیب)کوسابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کوکسی بھی خفیہ انکوائری میں گرفتار کرنے سے روک دیا ۔ سندھ ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کیخلاف نیب کی خفیہ انکوائری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے نیب کوشرجیل میمن کو کسی بھی خفیہ انکوائری میں گرفتار کرنے سے روک دیا ۔

سندھ ہائیکورٹ نے ہدایت کی ایسی کسی بھی انکوائری یا تفتیش میں شرجیل میمن کو گرفتار نہ کیا جائے جس کا ان کو پہلے سے علم نہ ہو۔

عدالت نے نیب سے شرجیل میمن کیخلاف ملک بھر میں کہیں بھی نیب کی جاری خفیہ انکوایوں یا انویسٹی گیشن سے متعلق رپورٹ 17دسمبر تک طلب کرلیں ۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا پہلے بھی حکم دیا تھا کہ شرجیل میمن کیخلاف جاری خفیہ انکوائریوں سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے، عدالتی احکامات کے باوجود نیب نے شرجیل میمن کیخلاف جاری تحقیقات سے متعلق رپورٹ پیش نہیں کی ۔