Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے مبینہ طور پر اپنی جان لے لی

معروف اور ایوارڈ یافتہ جاپانی اداکارہ یوکو ٹیکوچی کی پراسرار...
شائع 29 ستمبر 2020 08:52am

معروف اور ایوارڈ یافتہ جاپانی اداکارہ یوکو ٹیکوچی کی پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکو ٹیکوچی ٹوکیو میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں ہیں جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم شبہ ہے کہ دو بچوں کی والدہ ٹیکوچی نے خود کشی کی ہے۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ اداکارہ کو اپنے شوہر اداکار ٹائکی نقابایشی کو شیبویا وارڈ کے گھر میں پایا گیا تاہم ان کی موت کی تصدیق ہسپتال میں ہوئی۔

ایک بیان میں ان کی ٹیلنٹ ایجنسی سٹارڈسٹ پروموشن نے کہا ہے کہ ’یہ خبر حیران کن اور غمگین ہے۔‘

CGTN
CGTN

خیال رہے کہ 40 سالہ یوکو ٹیکوچی کو سنہ 1998 کی جاپانی ڈراؤنی فلم ’رنگو‘ میں اپنے کردار کے لیے جانا جاتا تھا، جسے ہالی ووڈ نے سنہ 2002 میں فلم ’دا رنگ‘ کے طور پر ڈھالا تھا۔

انھوں نے 2018 میں ایچ بی او کی سیریز ’مس شرلاک‘ میں ایک خاتون شرلاک ہومز کا کردار بھی ادا کیا تھا جسے امریکہ سمیت متعدد ممالک میں نشر کیا گیا۔

2004 سے 2007 کے درمیان لگاتار تین سال تک یوکو ٹیکوچی نے جاپان کے اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا۔

ٹیکوچی کے معاملے میں ابھی تک خودکشی کی تصدیق نہیں ہو سکی لیکن حال ہی میں متعدد جاپانی سٹارز نے خود کشی کی ہے۔ جن میں اس ماہ کے شروع میں اداکارہ سی اشینہ، جولائی میں اداکار ہروما میورا اور مئی میں ریسلنگ سٹار ہانا کمورا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جاپان میں خودکشی کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے لیکن عالمی ادارہ صحت کے مطابق سنہ 2015 میں انسدادی اقدامات متعارف کروانے کے بعد سے جاپان میں خودکشی کے اعداد و شمار میں کمی آئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div