Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

حکومت کا ملک بھر میں پرائمری اسکول کل سے کھولنے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھرمیں پرائمری...
شائع 29 ستمبر 2020 12:12pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھرمیں پرائمری اسکول کل سے کھولنے کااعلان کردیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا جلاس ہوا ،جس میں تمام وزرائے تعلیم شریک ہوئے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعلان کیا کہ کل سے ملک بھر کے پرائمری اسکول بھی کھولے جائیں گے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل سلطان کےہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ پرائمری اسکولز کھولنے سے متعلق صوبوں سے بھی مشاورت کی گئی ، فیصلہ بچوں کے مستقبل کومدنظررکھتے ہوئے کیا،ملک میں تقریبا 3کروڑ سےزائدبچےپرائمری کلاسز میں ہیں،ملک بھرمیں پرائمری کلاسزکل سےکھولی جائیں گی۔

شفقت محمود نے کہا کہ فیصلہ سازی میں تمام اسٹیک ہولڈرز سےمشاورت کی گئی،ملک میں کوروناکی صورتحال میں بہتری آئی ہے،کورونا کی صورتحال دیکھ کرفیصلہ کیا،ایک ماہ میں تعلیمی اداروں میں 1284افرادمیں کوروناکی تصدیق ہوئی،ایک فیصد سےبھی کم افرادمیں کوروناکی تصدیق ہوئی۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے خبردارکیا کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا، خلاف ورزی پر ماضی کی طرح تعلیمی ادارے کو بند دیں گے،چھوٹے بچوں کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد مشکل ہے تاہم والدین اوراساتذہ کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کورنا صورتحال کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کی مکمل مانٹرنگ کی جائے گی۔