گاڑیوں کی خرید و فروخت کو نادرا کے سسٹم کیساتھ منسلک کرنے کافیصلہ

سندھ حکومت نے گاڑیوں کی خرید و فروخت کو نادرا کے سسٹم کے ساتھ...
شائع 06 اکتوبر 2020 12:00am

سندھ حکومت نے گاڑیوں کی خرید و فروخت کو نادرا کے سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایکسائز ڈپارٹنمنٹ اور نادرا حکام کے درمیان ابتدائی معاملات طے پاگئے۔

اب گاڑی خریدنے کے بعد ایک ماہ کے دوران خریدار کو اپنے نام کرانا لازمی ہوگی، ڈی جی ایکسائز کراچی شعیب صدیقی کے مطابق "نادرا سینٹرز پر فروخت کنندہ اور خریدار بائیومیٹرک کے ذریعے خریداری کا عمل مکمل ہوگا"۔

"گاڑیوں کی خرید و فروخت کیلئے خریدار اور فروخت کرنے والے کو قریبی نادرا سینٹر جانا ہوگا، فروخت کرنے والے اور خریدار دونوں کے انگوٹھوں کے بعد نادرا سے رسید ملے گی"۔

ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ "انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے ہی صرف گاڑی ٹرانسفر کی جاسکے گی"۔

شعیب صدیقی کے مطابق "اوپن لیٹر گاڑی چلانے سے نہ صرف حکومت بلکہ امن وامان کا بھی مسئلہ ہوتا ہے، چار بار گاڑی فروخت ہوتی ہے تو صرف ایک بار ہی ٹرانسفر کرائی جاتی ہے، بائیومیٹرک کے ذریعے ٹرانسفر کرانے سے وہیکل ٹیکس اور ریونیو میں 30 فیصد اضافہ ممکن ہوگا"۔