پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید06 ہلاکتیں، 467 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2020 10:38am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 06افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,523ہوگئی جبکہ مزید467 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد315,727ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،وائرس سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 467نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ15 ہزار727ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 6اکتوبر بروزمنگل کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید 186نئے مریض سامنے آئے جبکہ4ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں92،اسلام آباد میں 56، بلوچستان میں 21، آزاد کشمیر میں12اورگلگت بلتستان میں کورونا کے 05کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں 3 اور اسلام آباد میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ38ہزار593 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ 033افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں37ہزار105،اسلام آباد میں16ہزار845،بلوچستان میں15ہزار420 ،گلگت بلتستان میں3857اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2874کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید06مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6523ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2523افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2243،خیبرپختونخوا میں 1262،اسلام آباد میں184،بلوچستان میں146اور گلگت بلتستان میں 89اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث76 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ08ہزار588 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے516 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے780افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ 00ہزار616مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران28ہزار280کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے467افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 37لاکھ02ہزار607افراد کے ٹیسٹ کےگ جا چکے ہیں۔