سنتھیا ڈی رچی کیس میں فریق بننے کی پیپلزپارٹی کی متفرق درخواست منظور
اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کیس میں فریق...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کیس میں فریق بننے کی پیپلز پارٹی کی متفرق درخواست منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کو ویزہ نہ دینے کیخلاف زیرسماعت درخواست میں فریق بنے کیلئے متفرق درخواست پر سماعت کی۔
وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق سنتھیا ڈی رچی بغیر ویزہ پاکستان میں قیام نہیں کرسکتی، سنتھیا ڈی رچی نے درخواست میں حقائق چھپائے ، سنتھیا ڈی رچی کی ملک بدری روکے جانے کے کیس میں متاثرہ فریق ہیں۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔