ن لیگی قیادت کیخلاف مقدمہ درج کرانے والا پی ٹی آئی کا تنظیمی عہدیدارنکلا
لاہور:مسلم لیگ ن کی قیادت کیخلاف مقدمہ درج کرانے والا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کاتنظیمی عہدیدار نکلا جبکہ گورنر ہاؤس پنجاب نے مقدمے کے مدعی سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ۔
وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور دیگر لیگی قائدین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرانےوالاپی ٹی آئی کا تنظیمی عہدیدارنکلا،مدعی بدررشید پی ٹی آئی یوتھ ونگ راوی ٹاؤن کاسابق صدر ہے۔
لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود کریمنل ریکارڈ یافتہ نکلا، مدعی بدر رشید پر اقدام قتل ، ناجائز اسلحہ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج ہیں۔
پولیس کے مطابق،مدعی کیخلاف اقدام قتل کے مقدمات شاہدرہ میں درج ہوئے، ناجائز اسلحہ کا مقدمہ تھانہ شرقپور میں درج ہوا جبکہ کار سرکار میں مداخلت اور پولیس سے دست درازی کا مقدمہ پرانی انارکلی میں درج ہے جبکہ بدر رشید کچھ مقدمات میں گرفتار بھی ہوا۔
پولیس کے مطابق مدعی بدر رشید تحریک انصاف کی جانب سے یوسی چئیرمین کا الیکشن بھی لڑچکا ہے۔
گورنرہاؤس پنجاب کا نوازشریف کیخلاف مقدمے کے مدعی سے اظہارلاتعلقی
دوسری جانب گورنر ہاؤس پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف مقدمہ درج کرانے والے مدعی سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ۔
ترجمان گورنر ہاؤس پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بغاوت کے مقدمے کے مدعی کا گورنر پنجاب سے کوئی تعلق نہیں، ہزاروں افراد گورنر پنجاب سے ملاقات کرتے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات کیلئے آنےوالوں کا تصاویر بنانا معمول کی بات ہے،گورنر چوہدری سرور سیاست میں وضع داری کے قائل ہیں، مخالفین کے خلاف کسی مقدمے یا اس کی حوصلہ افزاء کا سوال ہی نہیں ہو تا۔
معاملے پر ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ ریاست یا کسی ریاستی ادارے کی جانب سے درج نہیں بلکہ یہ مقدمہ ایک شہری بدر رشید کی درخواست پر درج کیا گیا، ثبوت ملے تو کارروائی ہوگی ،انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
خیال رہے ن لیگی قائد اور مریم نواز سمیت مسلم لیگ ن کی قیادت اور درجنوں سینئر رہنماؤں کخلا ف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں درج ایف آئی آر میں غداری اور دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔