Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

سندھ کے گودام میں 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم خراب ہونے کا خدشہ

کراچی :سندھ کے گودام میں محفوظ 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم خراب ہونے کا...
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2020 01:55pm

کراچی :سندھ کے گودام میں محفوظ 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ 6 ماہ گزرجانے کے باوجود گوداموں میں کیڑے مار اسپرے کے ٹھیکے الاٹ نہیں کے جاسکے ۔

مارچ اور اپریل میں 42 ارب روپے سے خریدی گئی،12 لاکھ میٹرک ٹن گندم کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ ،میرپور خاص اور شہید بے نظیرآباد کے گوداموں کے اندر اور باہر پڑی ہے۔

گوداموں میکں کیڑے مار اسپرے کیلئے ماہ جون میں ٹنیڈر طلب کئے گئے اور کاورائی مکمل کرکے حکام کو آگاہ بھی کردیا گیاتاہم تین ماہ گزر گئے ایک بھی ٹھیکا الاٹ نہیں کیا جاسکا، جس کے باعث گندم میں کیڑے لگنا شروع ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے سیکریٹری خوراک سے بھی رابطے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے نا فون اٹھایا اور نہ ہی پیغام کا جواب دیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div