ہاسٹلز کلاسز سے مشروط،طالبات کشمکش کا شکار

تعلیمی اداروں میں ہاسٹلز کو کلاسز سے مشروط کرنے کے فیصلے نے...
شائع 06 اکتوبر 2020 08:00pm

تعلیمی اداروں میں ہاسٹلز کو کلاسز سے مشروط کرنے کے فیصلے نے طالبات کشمکش کا شکار کردیا۔

پشاور کی تاریخی درسگاہ طلباء کے لیے مسائل کی آماجگاہ بنتی جارہ ہے جہاں طلباء کی جانب سے احتجاج معمول بن گیا ہے۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹلز کو کلاسوں کے ہفتہ وار کھلنے سے مشروط کردیا جس پر طالبات نے شکایات کے امبار لگادئیے۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں مسائل بہت ہیں اس بات کا ادارک خود وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہائیر ایجوکیشن کامران بنگش کو بھی ہے لیکن ابکی بار بھی انکا جواب صرف انکوائری کی تسلی تک محدود رہا۔انہوں نے صاف صاف کہہ دیا کہ وباء کے دوران ہاسٹلز نہیں کھول سکتے۔

کورونا وباء کے باعث تعلیمی اداروں کی طویل بندش کے بعد بھی دور دراز سے آئے طلباء کو فیس لینے کے بوجود ہاسٹلز کی سہولیات نہ دینے کے باعث کئی طالبات تعلیم ادھوری چھوڑ گئیں۔