اسکولز بند ہونے کی افواہیں،والدین پریشان

سوشل میڈیا پر اسکول بند ہونے کی افواہوں نے والدین کو پریشانی میں...
شائع 06 اکتوبر 2020 08:03pm

سوشل میڈیا پر اسکول بند ہونے کی افواہوں نے والدین کو پریشانی میں مبتلا کردیا، آل پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ نے اسکول بند ہونے کی تردید کردی۔

اسکول کھلے زیادہ دن نہیں ہوئے کہ سوشل میڈیا پر اسکول بند ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

اسکول بند ہونے کی افواہوں نے والدین اور بچوں کو پریشان کردیا۔

والدین اور بچوں کی خواہش ہے کہ اسکول اب بند نہیں ہونے چاہیئں۔

دوسری جانب آل پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے اسکول بند ہونے کی خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا۔