آرمی چیف کا اُبھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظرتیاری یقینی بنانے پرزور
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اُبھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظر تیاری اور مستعدی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسکردو اور گلگت کے دورے کے دوران افسران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےان کےبلند حوصلے اورسخت موسمی حالات میں انکی مستعدی اور پیشہ وارانہ تیاری کو سراہا۔
...under challenging environment and harsh weather conditions. COAS emphasised to ensure highest levels of readiness for effectively responding to emerging threats. COAS also visited Gilgit and inaugurated state of the art Software Technology Park, (2/4) pic.twitter.com/TWh39eZH5G
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 6, 2020
اسکردو پہنچنے پرآرمی چیف کو کنٹرول لائن پر تعینات فوجیوں کی پیشہ وارانہ تیاری اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
انہوں نے گلگت میں جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا بھی افتتاح کیا جو کہ اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کا اقدام ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دوردراز علاقوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مراکز کے قیام سے جدت اور ڈیجیٹلائزیشن پر مثبت اثر پڑے گا۔
...It will serve as a trigger for development of cyber industry in the area. Acknowledging efforts of #SCO, COAS said that establishment of IT clusters in remote areas will have a great effect by encouraging innovation and digitisation. (4/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 6, 2020
انہوں نے کہا اس سہولت سے ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کی مہارتوں کو فروغ دینے کےلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاعی مواصلات کے شعبوں میں تحقیق کا ماحول پیدا ہوگا۔یہ علاقے میں سائبر انڈسٹری کے فروغ میں ہم کردار ادا کرے گا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔