ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
اسلام آباد:ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے ، مختلف شہروں میں مجالس کا اہتمام کیا گیا، عزاداروں کی بڑی تعداد جلوسوں میں شریک ہیں۔
لاہور میں حضرت امام حسین کے چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ دہلی دروازے سے برآمد ہوا جو روایتی راستے سے ہوتا ہوا رات گیارہ بجے کربلا گامے شاہ پہنچ کراختتام پذیرہوگا۔
پشاورمیں چہلم امام حسین کامرکزی جلوسو دوپہر2بجےشیہم جامع مسجد امام بارگاہ سے برآمدہوگااورمقررہ راستوں سے ہوتا ہوااسی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔
کراچی میں مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا،مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھاراد حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔
اسلام آباد میں شہدا ءکربلا کا جلوس 12بجے امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پہنچ کر اختتام پزیر ہوگا۔
ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات
ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں،ملک کے بیشترعلاقوں میں موبائل فون سروس معطل اورموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائدہے ۔
جلوسوں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب،پولیس،رینجرز،ایف سی اور دیگرادارے عزاداروں کے تحفظ کیلئےتعینات ہیں۔
کراچی میں مرکزی جلوس کی نگرانی کیلئے200سے زائد کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی،پولیس اہلکار و رینجرز جلوس کی سیکیورٹی پر تعینات ہے،جلوس کے راستے کی اطراف گلیوں کو سیل کردیا گیا ہے۔
پولیس اور رینجرزکے شوٹر بلند عمارتوں پر تعینات کئے گئے ہیں،جلوس کے راستے کی سرچنگ بم ڈسپوزل اسکواڈ کرے گا اور کی کلیئرنس کے بعد ہی جلوس آگے بڑھے گا۔
لاہور میں بھی جلوسوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،5ہزار سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
جلوس کے راستوں پر اسنائپرز تعینات ہوں گے جبکہ جلوس کے روٹ کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی۔
پشاور میں مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کیلئے10ہزارسے زائداہلکارتعینات ہیں،امام بارگاہ آنے والے تمام افراد کی جامع تلاشی لی جارہی ہے۔
راولپنڈی میں جلوس کی گزرگاہ کی اطراف سڑکوں کو خاردار تاریں لگاکرسیل کردیا گیا ہے جبکہ جلوس داخلے پر واک تھروگیٹ نصب ہیں،پولیس کے ساتھ رینجرز بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دےرہے ہیں۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،جلوس کے داخلی راستوں پرواک تھرو گیٹ نصب ہیں،کبھی مکمل تلاشی کے بعد عزاداروں کو جلوس میں شرکت کی اجازت دی جارہی ہے۔
جلوس کی سیکیورٹی کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے،پولیس،ایف سی اور دیگرسیکیورٹی ادارے جلوس کی گزرگاہوں پر تعینات ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔