Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

گارڈ نے گرلز اسکول کو تباہی سے بچا لیا

سعودی عرب کے جنوبی صوبے جازان میں گرلز اسکول کے گارڈ نے دلیری کا...
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2020 10:04am

سعودی عرب کے جنوبی صوبے جازان میں گرلز اسکول کے گارڈ نے دلیری کا مظاہرہ کرکے گرلز اسکول اور خواتین عملے کو بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکٹرک میٹر روم میں آگ لگ گئی تھی جو اسکول کے احاطے میں واقع ہے۔

العربیہ نیٹ کے مطابق گارڈ نے ہمت سے کام لیتے ہوئے آگ کو بجھایا اور الیکٹرک میٹر روم میں موجود فرنیچر تیزی سے باہر نکالا۔ اس دوران اس کے ہاتھ آگ سے جھلس گئے۔ متاثرہ گارڈ کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔

گرلز اسکول کے گارڈ سعد ربیع نے بتایا کہ آتشزدگی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکول کھلا ہوا تھا اور وہاں استانیاں موجود تھیں۔ اچانک میری نظر الیکٹرک میٹر کے روم میں آگ پر پڑی۔ میں نے دیکھا کہ آگ کے شعلے تیزی سے بھڑک رہے ہیں۔ میں نے فوری طور پر روم میں موجود فرنیچر تیزی سے باہر نکالا اور ٹرانسفارمر تک آگ پہنچے سے پہلے ہی اسے بجھانے میں کامیاب ہوگیا۔ ’بعد ازاں مجھے ایمبولینس سے ہسپتال پہنچایا گیا کیونکہ آگ سے میرے ہاتھ جھلس گئے تھے۔‘

سعد ربیع نے بتایا کہ جازان محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل نے ٹیلی فون کرکے میری خیریت دریافت کی اور جرات مندانہ اقدام پر شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آگ سے جھلسنے کے باعث ہاتھ کا آپریشن ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div