Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت وارننگ جاری

راولپنڈی: بائیو سیکیور ببل سے باہر کیوں گئے؟ پی سی بی کی نیشنل ٹی...
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2020 05:41pm

راولپنڈی: بائیو سیکیور ببل سے باہر کیوں گئے؟ پی سی بی کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران کوویڈ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو وارننگ، آئندہ بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر ٹورنامنٹ سے آؤٹ کردیا جائے گا، 9 کھلاڑی اور 3 آفیشلز بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بآور کردیا ہے کہ وہ کسی کھلاڑی اور میچ آفیشلز کو بائیو سیکیور ببل میں موجود دیگر شرکاء کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔ آئندہ بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کی صورت میں ٹورنامنٹ سے نکالنے کا انتباہ جاری کردیا گیا ہے۔

ندیم خان، ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہائی پرفارمنس:

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران چند سینئر کھلاڑیوں اور آفیشلز کی جانب سے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کئے جانے پر پی سی بی کو مایوسی ہوئی ہے، ایسا کرنے سے انہوں نےٹورنامنٹ کی ساکھ اور بائیو سیکیور ببل میں موجود اپنے ساتھیوں کی صحت کو خطرے میں ڈالا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قطعاً قابل قبول نہیں ہے، متعلقہ کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقاتوں کے بعد یہ بآور کردیا گیا ہے کہ مستقبل میں بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر ایسا ہوا تواس فرد کو موجودہ اور آئندہ کھیلے جانے والے ٹورنامنٹس سے نکال دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز ہونے کو ہے، دنیا ہمیں دیکھ رہی ہے لہٰذا وہ توقع کرتے ہیں کھلاڑی اور آفیشلز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ یہ غیر ذمہ دارانہ اقدامات کوویڈ 19 کی مشکل صورتحال میں پی سی بی کی کوششوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

نو کھلاڑیوں اور تین آفیشلز نے مقررہ ٹیم ہوٹل میں رہتے ہوئے ببل کی خلاف ورزی کی تھی، اطلاع موصول ہوتے ہی منتظمین نے رات کو ان تمام افراد کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کروائے، جس کے نتائج منفی آئے ہیں۔

ان کوویڈ 19 ٹیسٹ کے اخراجات ان ہی 12 افراد نے اٹھائے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div