Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

مہنگائی سے غریبوں کی زندگی اجیرن

مہنگائی نے غریبوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے ۔ خود وزیراعظم کے...
شائع 17 اکتوبر 2020 08:19pm

مہنگائی نے غریبوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے ۔ خود وزیراعظم کے اپنے حلقہ انتخاب داؤد خیل کے لوگ بھی دہائیاں دے رہے ہیں ۔ اور فریاد کر رہے ہیں کہ اس مہنگائی کے عذاب سے ان کی جان جب چھوٹے گی۔

آٹے کا بحران چینی کا بحران ملک میں کھانے پینے کی ہر شے کا بحران ہے، قیمتوں میں اضافہ ماہانہ بنیادوں پر ہونے لگا دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہوگیا۔

عوام پر مہنگائی کے تازیانے برسے تو وہ بلبلا اٹھے ،وزیراعظم کے حلقہ انتخاب کے علاقے داؤد خیل میں بھی عوام کا کہنا ہے کہ وہ ایسی تبدیلی سے پناہ مانگتے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر کھانے پینے کی چیزیں سستی نہیں ہوسکتیں تو پھر کیا شے سستی ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div