Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سشانت سنگھ راجپوت کے بھائی کے حوالے سے تشویشناک خبر

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے چچیرے بھائی اور بہار میں...
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2020 08:47am

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے چچیرے بھائی اور بہار میں سپول ضلع کے چھاتا پور سے بی جے پی رکن اسمبلی نیرج ببلو کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ انہیں پٹنہ کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ بی جے پی رکن اسمبلی کو بدھ کی شام کو ہی ہارٹ اٹیک آیا تھا، جس کے بعد آنا فاناً دیر رات انہیں پٹنہ لایا گیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فی الحال ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی رکن اسمبلی نیرج ببلو نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں کافی مضبوطی سے آواز اٹھائی تھی۔ انہوں نے کئی بار وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ذاتی طور پر اس معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔ وہ سشانت سنگھ راجپوت کے آخری رسوم میں شامل ہونے ممبئی بھی گئے تھے۔

یہ بھی واضح رہے کہ بدھ کو بہار میں اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی نے 35 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں سشانت سنگھ راجپوت کے بھائی نیرج سنگھ کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔ نیرج سنگھ کو چھاتا پور اسمبلی سے بی جے پی نے امیدوار بنایا ہے۔ نیرج سنگھ اس سیٹ سے تین بار رکن اسمبلی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ریاست میں تین مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے کے تحت 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو، دوسرے مرحلے کے تحت 94 سیٹوں پر 3 نومبر کو اور تیسرے مرحلے کے تحت 78 سیٹوں پر 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی اور نتیجے آئیں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ اس معاملہ کی جانچ کررہی ایس آئی ٹی نے اپنی جانچ پوری کرلی ہے اور وہ کچھ ہی دنوں میں بہار کورٹ میں اپنی فائنل رپورٹ پیش کرنے والی ہے ۔ سی بی آئی کو اس معاملہ میں کسی بھی طرح کی گڑبڑی کا شک نہیں ہے ، وہ اپنی کلوزر رپورٹ بہار کورٹ کے سامنے جلد ہی پیش کرے گی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div