Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

وزیراعلی سندھ کا مسکن چورنگی دھماکے کا نوٹس، واقعے کی رپورٹ طلب

کراچی :وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مسکن چورنگی دھماکے کا نوٹس...
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2020 02:19pm

کراچی :وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مسکن چورنگی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سےواقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلی سندھ نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی پر نجی بینک میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لےلیا ، مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی سےواقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دھماکے کے زخمیوں کوطبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

مراد علی شاہ نے افسوس ناک واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ مشتاق مہر نے بھی مسکن چورنگی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div