Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سندھ:فلورملزکو گندم جاری، آٹے کی قیمتوں میں 7روپے کلو کمی

کراچی :سندھ حکومت کی جانب سے فلور ملز کو گندم جاری کرنے کے بعد ...
اپ ڈیٹ 23 اکتوبر 2020 12:30pm
کاروبار

کراچی :سندھ حکومت کی جانب سے فلور ملز کو گندم جاری کرنے کے بعد آٹے کی قیمتوں میں 7روپے کلو کمی ہوگئی، ڈھائی نمبر چکی کا آٹا 55روپے کلو ہوگیا، قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

دیرآئے درست آئے،بلآخر سندھ حکومت نےفلورملزکوگندم جاری کردی،پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن سندھ کے سابق چیئرمین خالد مسعود کے مطابق،محکمہ خوراک نے 36روپے 87پیسے فی 100کلوگرام کے حساب سے 85ہزارمیٹرک ٹن گندم جاری کی ہے۔

جس کے بعد چکی کا ڈھائی نمبر آٹاریٹیل میں 7روپےکمی سے 55روپےکلو ہوگیا،میدہ فائن آٹابھی 66روپےہوگیا،قیمتوں میں مزیدکمی کا امکان ہے۔

ادھرچھوٹی چکی مالکان نے قیمتوں میں ایک دوروزمیں کمی کا امکان ظاہرکیا ہے،فی الحال چھوٹی چکی کا آٹا 75روپےفی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div