Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

دنیا نے بہترین مسلمان فائٹر کھو دیا

یو ایف سی چیمپئن شپ کا معرکہ مارنے والے خبیب نارموگو دوو نے دبئی...
شائع 25 اکتوبر 2020 09:54am

یو ایف سی چیمپئن شپ کا معرکہ مارنے والے خبیب نارموگو دوو نے دبئی میں اپنے دفاع کا میدان مارتے ہوئے ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی سپورٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

روسی نژاد باکسر نے اپنے شاندار کیرئر کا اختتام بھی بھرپور ناز اور کامیابی کے ساتھ کیا ہے، کیونکہ اگر خبیب کے اسکور بورڈ یا کامیابی بورڈ کی طرف دیکھا جائے تو وہ 29-0ہے جو کہ ایک شاندار ریکارڈ ہے۔

اپنے والد کی ریٹائرمنٹ کے بعد خبیب نے اسٹیل رنگ میں قدم رکھا تھا اور اپنے والد کے پیشے کی لاج رکھتے ہوئے اپنا ”مکا“ ہمیشہ بلند رکھا۔

خبیب آج اپنے آخری معرکے میں بھی اسی قدر چست نظر آئے کہ جتنا وہ یو ایف سی 254 میں تھے۔ ناقابل شکست خبیب نے آخری مقابلے میں اپنے حریف جسٹن کو شکست دی۔

رنگ میں اترتے ہوئے پہلی فرصت میں خبیب نے جبڑوں اور باڈی پر تابڑ توڑ حملے کیے اور اپنے حریف کو پچھاڑ کر رکھ دیا، مگر دوسرے راﺅنڈ میں انہوں نے اپنی حکمت عملی بدلتے ہوئے اسے نیچے گرایا اور اس کی سانس روک دینے جیسا کام کیا۔

اس کے بعد جسٹن کی ہمت جواب دے گئی اور وہ مقابلے میں ناک آﺅٹ ہو گئے۔ پنڈال شور سے گونج اٹھا مگر خبیب کی آنکھوں سے خوشی اور کامیابی کے آنسو کی لڑی چھلک پڑی۔

اس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خبیب گویا ہوئے 'الحمداللہ یہ میری آخری فائٹ تھی۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ میں کبھی اپنے والد کے بغیر اب یہاں واپس آﺅں۔ جب یو ایف سی نے مجھے جسٹن کے ساتھ مقابلے کے لیے کال کیا تو میں نے اپنی والدہ سے تین دن تک بات کی۔ مگر وہ اس بات پر رضا مند ہونے کو ہی نہیں آرہی تھی کہ میں مقابلے کے لیے اپنے والد کے بغیر اکیلا یہاں آﺅں۔ لہٰذا میں نے ان سے وعدہ کیا کہ یہ میرے کیرئر کی آخری فائٹ ہو گی۔ اب چونکہ میں وعدہ کر چکا ہوں اس لیے مجھے ہر صورت نبھانا پڑے گا۔ لہٰذا یہاں یہ میری آخری فائٹ تھی۔“

یوں 32 سال کی عمر میں ایک بہترین فائٹر رنگ سے ریٹائرمنٹ لے کر آگیا۔ اگر خبیب کے کیرئر پر ایک نظر ڈالی جائے تو انہوں نے ٹوٹل کیرئر میں 29 فائٹس لڑی ہیں اور یہ ساری کی ساری جیتی ہیں۔ ان میں سے 8 مقابلے اس نے ناک آﺅٹ سے جیتے ہیں، 10مقابلے ججز کے فیصلوں سے اور 11 مقابلے سب مشن سے جیت کر اپنے نام کیے ہیں۔ لائٹ ویٹ فائٹ کی تاریخ میں خبیب کے جیسا کامیاب اور فاتح فائٹر اور کوئی نہیں تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div