Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

فواد عالم "ڈومیسٹک پرفارمر" قرار دیئے جانے پر ناراض

کراچی: ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگادینے والے مڈل آرڈر بلے...
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2020 07:37pm

کراچی: ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگادینے والے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے قائداعظم ٹرافی کے پہلے میچ میں بھی سنچری داغ دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے سنٹرل پنجاب کے خلاف کیرئیر کی 35 ویں سینچری اسکور کی۔

میڈیا کانفرنس کے دوران مڈل آرڈر بلے باز سے سوال کیا گیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے طویل دوری نے آپ کو ایسا کھلاڑی بنا دیا جو صرف ڈومیسٹک میچز میں اچھا پرفارم کرتا ہے تو اس پر وہ ناراض ہوگئے اور کہا کہ یہ صرف آپ کی سوچ ہوسکتی ہے میں نے اور کسی سے ایسی کوئی بات نہیں سنی۔

enter image description here

واضح رہے کہ فواد عالم کو 11 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا تو وہ اپنی پہلی اننگز میں بناء کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔ اس کے علاوہ تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں وہ 21 رنز بناسکے اور دوسری اننگز میں صفر پر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div