'طرزحکمرانی ون یونٹ کی طرف بڑھا رہا ہے'
پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما رضاربانی کہتے ہیں صدر کےمواخزے کی تحریک کافیصلہ پی ڈی ایم قیادت کریگی۔صوبائی اختیارات سلب کیے جارہے۔ طرزحکمرانی ون یونٹ کی طرف بڑھا رہا ہے۔
اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔
رضاربانی نے قاضی فائز عیسی ریفرنس کا حوالہ دیتا ہوئے کہا کہ وفاقی وزیرقانون نے غیرقانونی طور پر ریفرنس بنائے، بدنیتی ثابت ہوئی۔عدالتی فیصلوں نےثابت کیاصدرعارف علوی نےآئینی ذمہ داری پوری نہیں کی۔خیال تھاصدر مستعفی ہو جائینگے مگر ایسا نہیں ہوا۔صدرکےخلاف مواخذے کے تحریک کا فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرے گی۔
انہوں نےکہاکہ وفاقی حکومت سندھ اور بلوچستان کے ساحلوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔صوبائی اختیارات سلب کیے جا رہے، طرز حکمرانی ون یونٹ کی طرف بڑھا جارہا ہے۔
رضا ربانی نے وفاقی اداروں کی نجکاری کو غیرقانونی قراردیا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔