Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

رانا ثنا اللہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی اہلیت پر سوال اٹھا دیا

انسداد منشیات عدالت نے رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات سمگلنگ کیس...
شائع 31 اکتوبر 2020 11:25am

انسداد منشیات عدالت نے رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات سمگلنگ کیس میں ان کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی اہلیت پر سوال اٹھا دیا، انہوں نے حکومتی رویے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ محض انتقام کے باعث ایاز صادق کے بیان پر ہرزہ سرائی کی جا رہی ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ایاز صادق کا اسمبلی میں دیا گیا بیان چیلنج نہیں ہوسکتا، اگر ایاز صادق نے غلط بات کی تھی تو کیا اسپیکر سوئے ہوئے تھے؟ اسپیکر نے ایاز صادق کا بیان حذف کیوں نہیں کرایا؟ معاملات سنگین ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان اور آرمی چیف نوٹس لیں۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث آٹا اور چینی کے معاملے پر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا گیا ہے۔حکومت مہنگائی کم کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے اپوزیشن کے ساتھ انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے.

مسلم لیگ پنجاب کے صدر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن کو غدار قرار کرنے کی روش ٹھیک نہیں، اگر ایوانوں میں بھارتی میڈیا کا بیانیہ اپنانا ہے تو دشمنوں کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کے بیانات بھارتی بیانیے سے منسوب کرنے کے سوا کوئی کام نہیں، انتقام اور نفرت میں غرق ٹولا ملک پر مسلط ہے، وزیراعظم اپوزیشن کو گالیاں دینے والوں کی تعریف کرتے ہیں، دشنام طرازی پر ترجمانوں کو تھپکیاں ملتی ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ انتقام کی آگ گلی محلوں تک پھیل گئی تو حالات قابو میں نہیں رہیں گے۔

لیگی رہنماء عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی میانوالی میں نمل یونیورسٹی کی فنڈنگ کے حوالے سے جلد پریس کانفرنس کریں گے، اقتدار میں آکر وزیراعظم عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، ان کا نام ای سی ایل میں ڈلوائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div