Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ایاز صادق کا اپنے بیان سے معذرت سے انکار

ایاز صادق کا اپنے بیان سے معذرت سے انکار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ...
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2020 03:05pm

ایاز صادق کا اپنے بیان سے معذرت سے انکار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اسمبلی میں بیان حکومت مخالف تھا، اس پر قائم ہوں اور رہوں گا۔

ایاز سادق کا کہنا ہے کہ نالائق حکومت فوج کو سیاسی لڑائی سے باہر رکھے، یہ رویہ ملک کے خلاف سازش ہے، میرے پاس قومی سلامتی کے بے شمار راز ہیں۔ کبھی غیرذمہ دارانہ بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر کے بیان پر بھی ردعمل دے سکتے ہیں لیکن نہیں دے رہے۔

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قیامت کا وقت ہے مسلم لیگ بھی آج غدار ٹھہری، ہمیں کسی سے محب الوطنی کی سند نہیں چاہیے، آئین میں ہر ادارے کا کردار متعین ہے، کوئی خود کو ملک کا مالک نہ سمجھے، کوئی بھی تنقید سے بالاتر نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں اختلاف کی حدود کا تعین ہونا چاہیے، توہین آمیز رویہ کسی کے بھی خلاف ہو اس کے مخالف ہیں، ہم اپنی توہین بھی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کی گفتگو ذمہ دارانہ اور سنجیدہ ہے، موجودہ حکومت ملک کیلئے خطرہ بن چکی ہے، موجودہ حکومت احمقوں کا ٹولا ہے، ایاز صادق کی بات پر پلواما کا جس طرح ذکر کیا گیا وہ حکومت کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div